Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / !اذاں کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں

!اذاں کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں

ہم اقتدار میں ہیں ، یوپی کی دو مساجد میں اشتعال انگیز پوسٹرس
بریلی ۔27 مارچ  ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش کے جینگلا گاؤں میں مسلمانوں کو دھمکیاں اور اُنھیں فوری گاؤں کے تخلیہ کی ہدایت کے بعد آج ضلع بریلی کے دو مساجد میں نفرت پر مبنی پمفلٹس دستیاب ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پمفلٹس میں تمام ہندوؤں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اذاں کیلئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بند کریں۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ پمفلٹس جمعرات کی شب ان مساجد میں ڈالے گئے جس کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ہے۔ سبھاش نگر علاقہ میں واقعہ مسجد میں جب لوگ جمعہ کے دن صبح پہونچے تو انھوں نے دیکھا کہ صحن میں یہ متنازعہ پمفلٹس پڑے ہوئے ہیں اور ان پر اشتعال انگیز جملے درج ہیں۔ پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ یوپی میں ہم اب اقتدار پر ہیں۔ وہ نماز کیلئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بند کردیں ورنہ ہم ان دو مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے ۔ یہ صرف دھمکی نہیں ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیر سورو نے بتایا کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جینگلا گاؤں میں ایسے کئی پوسٹرس دستیاب ہوئے جن میں وہاں کے رہنے والے مسلمانوں کو جاریہ سال کے ختم تک گاؤں کے تخلیہ کا حکم دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT