Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اذلان شاہ کپ : ایشیا کے سب سے بڑے ہاکی ٹورنمنٹ کی سلور جوبلی

اذلان شاہ کپ : ایشیا کے سب سے بڑے ہاکی ٹورنمنٹ کی سلور جوبلی

باوقار ایونٹ سے انڈیا کی اولمپیائی تیاری کا آج آغاز
آئپوہ ( ملائیشیا ) ، 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) اِنوٹیشنل سلطان اذلان شاہ کپ اس ٹورنمنٹ کے 25 ویں ایڈیشن کی کل چہارشنبہ کو شروعات کے ساتھ اپنی سلور جوبلی منائے گا جبکہ یہ مسلسل ترقی کے ساتھ ایشیا کا سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے اور سالانہ انٹرنیشنل کیلنڈر کا باوقار ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ 1983ء میں دو سالانہ ایونٹ کے طور پر افتتاحی ٹورنمنٹ کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے سلطان اذلان شاہ کپ 1998ء سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) میں سالانہ اساس پر کھیلا جانے والا ایونٹ بن گیا۔ تب سے صرف 2002ء واحد سال رہا جب اس کا اہتمام نہیں کیا گیا، کیونکہ ملائیشیا سلطان اذلان شاہ کی قیادت میں کوالالمپور میں ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا تھا۔ کل کی افتتاحی تقریب میں ملائیشیا کے نویں سلطان اذلان شاہ مرحوم کو شایانِ شان خراج پیش کیا جائے گا۔ وہ سابق نائب صدر ایف آئی ایچ اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بھی رہے۔ وہ اس ٹورنمنٹ میں بہ نفس نفیس شریک ہوا کرتے تھے، یہاں تک کہ 2014ء میں اُن کا انتقال ہوا۔ اس سلور جوبلی ایڈیشن کو ہندوستانی ہاکی ٹیم یقینا بہت اہمیت کے ساتھ کھیلنا چاہے گی تاکہ اولمپکس میں زیادہ بہتر مظاہرہ پیش کیا جاسکے۔ یہاں اُس کی مہم کا آغاز کل ہی ہورہا ہے جب وہ جاپان سے مسابقت کرے گی۔ آٹھ مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہندوستان کو رِیو گیمز کی تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے کیونکہ اس کے مضبوط تر حریفوں میں موجودہ ورلڈ چمپئن آسٹریلیا بھی شامل ہے، جو اَذلان شاہ کپ کا ٹائٹل اپنے اوشیانیا حریف نیوزی لینڈ سے دوبارہ حاصل کرنے کا مشتاق ہے۔ اب جبکہ اولمپک گیمز کو چار ماہ باقی ہیں، انڈیا اپنی تجرباتی ٹیم کے ساتھ گزشتہ سال کی اپنی برونز میڈل والی سعی کو بہتر بنانا چاہے گا۔

TOPPOPULARRECENT