Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا آج کینیڈا سے مقابلہ

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا آج کینیڈا سے مقابلہ

من پریت کی واپسی کے بعد سردار سنگھ اینڈ کمپنی کے حوصلے بلند ، حریفوں پر دباؤ کی تیاری
ایپوہ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 25 ویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ میں کل ہندوستان کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنے مِڈ فیلڈر من پریت سنگھ کی دوبارہ واپسی کے بعد مستحکم ہوگئی ہے اور حریف کینیڈا کی ٹیم کو سخت مقابلہ دینے کیلئے تیار ہوچکی ہے۔ من پریت سنگھ جو چہارشنبہ کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع پر ہندوستان واپس ہوگئے تھے اور آخری رسومات ادا کرنے کے بعد دوبارہ ملائیشیا واپس پہونچے اور آج صبح انہوں نے اپنی ٹیم کے رفقاء کے ساتھ تربیتی مشق میں حصہ لیا۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹسمین نے من پریت کی واپسی کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے اور حریفوں سے سخت مقابلے کے مختلف امکانات پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ کینیڈا پہلے ہی جاپان کو 3-1 سے شکست دے چکا ہے اور تین میچوں میں حصہ لیتے ہوئے 4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے۔ ہندوستان کو دو میچوں میں حصہ لیتے ہوئے 3 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے جاپان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ افتتاحی مقابلہ میں عالمی چمپین آسٹریلیا کے ہاتھوں اس کو 1-5 سے شکست ہوئی تھی۔ من پریت کی واپسی سے ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں کیونکہ وہ اپنے کپتان سردار سنگھ کی اکثر ذمہ داریاں خود نبھاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT