Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اراضیات کا سروے کرتے ہوئے پہانیوں کو ترتیب دینے کی ہدایت

اراضیات کا سروے کرتے ہوئے پہانیوں کو ترتیب دینے کی ہدایت

نظام آباد:12 ؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے 914 ریونیو دیہاتوں میں اراضیات ری سروے کراتے ہوئے نئے سروے نمبرس مختص کرتے ہوئے پہانیوں کو ترتیب دینے کی پرنسپل سکریٹری محکمہ ریونیو وی کے اگروال نے بتایا۔ وی کے اگروال نظام آباد کے دورہ کے موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ضلع میںانجام دئیے جانے والے سروے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست میں نظام کے دور حکومت میں 1896 ء میں اراضیات سے متعلق پہلی مرتبہ سروے کیا گیا تھا اور 111 سال کے بعد 2007 ء میں کیا گیاتھااور ریکارڈ کو باضابطہ طور پر تیار کیا گیا تھالہذا دوبارہ سروے کرنا ناگزیر سمجھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ری سروے کراتے ہوئے خانگی پٹہ داروں نئے نمبرس مختص کرنے اور غلطیوں کے معاملہ میں جو تجسس ہے اسے دور کرنے کی خواہش کی۔ جس دیہات میں ری سروے کیا جارہا ہے یہاں کے دیہاتیوں کو واقف کرانے اور سیکشن 13 کے مطابق سروے کے بعد نوٹیفکشن جاری کرنے اور سیکشن 13 کے تحت نئے سروے نمبرس کے ساتھ پہانی کو ترتیب دینے کی خواہش کی۔ پٹہ داروں سے خریدی گئی اراضیات رجسٹریشن کے مطابق سروے نمبرس کو سب ڈیویژن کرنے اور ری سروے کے مطابق مالکین کو حد بندی کرتے ہوئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت دی۔ آندھرا پردیش میں عرصہ دراز سے یہ معاملہ چل رہا ہے ری سٹیلمنٹ، رجسٹر کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے ایک ٹیم کو آندھر اروانہ کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں اب تک سیکشن 13 کے تحت 16 دیہاتوں میں ری سروے کیا گیا اور سیکشن 13 کے تحت نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے نئے پہانی جاری کرنے کی ہدایت دی اور ری سروے جن دیہاتوں میں کیا جارہا ہے یہاں پر کوئی ہنگامہ آرائی ہونے نہ دے اور قواعد کے مطابق متعلقہ اراضی کی ترقی کیلئے پٹہ دار میں اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر اے رویندرریڈی، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر پی راجہ رام، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ اے بی کشن رائو، ریونیو عہدیدار بھی موجود تھے۔ پرنسپل سکریٹری وی کے اگروال کلکٹر آفس پہنچنے پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے ان کا خیر مقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT