Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضیات کی سرکاری قیمتوں کو متعین کرنے اقدامات کا جائزہ

اراضیات کی سرکاری قیمتوں کو متعین کرنے اقدامات کا جائزہ

تلنگانہ کے شہری و دیہی علاقوں میں قیمتوں میں اضافہ ممکن ، حکومت تلنگانہ کی مساعی
حیدرآباد۔8۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے شہری و دیہی علاقوں میں اراضیات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟ ایڈوکیٹ جنرل حکومت تلنگانہ مسٹر کے راما کرشنا ریڈی نے عدالت میں جاری ایک مقدمہ کے دوران عدلیہ کو اس بات سے واقف کروایا کہ ریاستی حکومت اراضیات کی سرکاری قیمتوں کے تعین کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتو ںکا از سر نو جائزہ لینے کیلئے اقدامات میں مصروف ہے اور بہت جلد اس سلسلہ میں احکامات کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ سابق رکن اسمبلی مسٹر ایم کوڈنڈا ریڈی صدرنشین کسان و کھیت مزدور کانگریس نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے کسانوں کی اراضیات کے حصول کی قیمتوں کا ازسرنو تقرر کرنے خواہش کی تھی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ریاستی حکومت قانون حصول اراضیات کے تحت جو جائیدادیں حاصل کررہی ہے اس کیلئے 2013میں جو قیمتیں متعین کی گئی تھی ان کے مطابق ادائیگی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت میں انڈین اسٹامپ ایکٹ کے حوالہ سے بتایا کہ ملک کے موجودہ قوانین کے مطابق ہر دو سال میں اراضیات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جانا چاہئے اور سرکاری و بازاری دونوں قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوںکا تعین کیا جانا ضروری ہے تاکہ مالکین جائیداد کو نقصان سے بچایا جا سکے اور اراضیات کی قیمتوں کے متعلق عوام کو معلومات حاصل ہوتی رہیں۔ شہری علاقوں میں اس قانو ن کے تحت ہر سال اراضیات کی سرکاری و بازاری قیمت کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے لیکن حکومت ایسا نہ کرتے ہوئے قدیم قیمتوں کے مطابق ادائیگی کے ذریعہ اراضیات حاصل کرہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لئے جانے کی صور ت میں شہری و دیہی علاقوں کی رہائشی اراضیات کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے کرنسی کی تنسیخ کے بعد رئیل اسٹیٹ شعبہ کی ابتر حالت میں معمولی تبدیلی اس صورت میں ممکن ہے جب حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا جائے تاکہ سرمایہ کاری کرنے والے اپنے سرمایہ کاری کو محفوظ تصور کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT