Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضی اسکامس کے خلاف تلگودیشم کا احتجاجی دھرنا

اراضی اسکامس کے خلاف تلگودیشم کا احتجاجی دھرنا

حیدرآباد۔12جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ریاست میں بشمول میاں پور میں پیش آئے اراضی اسکامس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرتے ہوئے آج ضلع کلکٹر آفس رنگاریڈی کے روبرو دھرنا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا اور تمام اراضیات معاملتوں میں پیش آئیں بے قاعدگیوں کے واقعات کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ‘ بصورت دیگر مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کے علاوہ سی بی آئی ڈائرکٹر سے بھی ملاقات کر کے موثر نمائندگی کرنے کا انتباہ دیا ۔ آج اراضی اسکامس کے خلاف صدر تلگودیشم پارٹی ریاست تلنگانہ مسٹر ایل رمنا اور کارگزار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی و رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ضلع رنگاریڈی کلکٹریٹ آفس کے روبرو زبردست احتجاجی پروگرام منظم کیا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT