Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اراضی اسکام میں ملوث قائدین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اراضی اسکام میں ملوث قائدین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

نظام آباد :14؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سی پی آئی ٹائو ن سکریٹری این گوردھن نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ اراضیات کے دھاندلیوں میں ملوث برسراقتدار جماعت کے قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سی پی آئی ایم کے ضلع سطح کا اجلاس پارٹی آفس میں منعقد ہوا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار جماعت کے قائدین کئی اراضیات کی دھاندلیوں میں ملوث ہے ان قائدین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے میاں پور کے معاملہ میں رکن پارلیمنٹ کے کیشور رائو ، میڈچل کے اراضی کے معاملہ میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈی سرینواس ملوث ہے ۔ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی اراضی غیر مجاز طور پر خریدنا سراسر غلط ہے جبکہ اسائینڈ زمین کو خریدنا جرم ہے اور اس کے باوجود بھی اراضیات خریدتے ہوئے دھاندلیاں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں یکساں طور پر ناکام ہوئی ہے ۔ انہوں نے خانگی مدارس کی من مانی کیسوں کی وصولی کے باوجود بھی حکومت خاموش تماشائی ہے اور فیسوں کی وصولی میں قابو پانے میں حکومت ناکام ہوئی ہے انہوں نے اس خصوص میں عوامی تحریک چلانے کا انتباہ دیا۔

اوٹکور میں بارش سے موسم خوشگوار
اوٹکور۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو قدرے راحت ملی اور اللہ رب العزت سے عبادت گاہوں میںدست بہ دعا ہوکر شکرانہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ مانسون کی آمد سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔ زبردست بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کسان کھیتوں کی صفائی میں مصروف ہوچکے ہیں۔ روزہ داروں میں بھی مسرت پائی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اوٹکور منڈل کے دیہاتوں میں 17.9 ملی میٹر، نارائن پیٹ 18.9، مکتھل 13.4، دامرگہ 20.7 ملی میر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مانسون کی آمد سے درجہ حرارت 44 درجہ سے 27 درجہ تک پہنچ چکا ہے۔ شہر کی تمام مساجد میں حفاظ نے بارش کیلئے دعائیں کیں۔ صدور کمیٹیوں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں سے مساجد کے انتظامات کروائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT