Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اراضی بل ‘ پارلیمانی پیانل کی سفارشات قبول : حکومت

اراضی بل ‘ پارلیمانی پیانل کی سفارشات قبول : حکومت

نئی دہلی 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج ایک پارلیمانی پیانل کی سفارشات کو قبول کرنے رضا مندی کا اظہار کیا ہے جس نے حصول اراضیات سے متعلق یو پی اے بل کے کچھ دفعات کو بحال کرنے کی سفارش کی تھی ۔ حکومت نے آج ادعا کیا کہ یہ اس کے موقف میں تبدیلی نہیں ہے بلکہ اس نے ہمیشہ ہی اس بات پر زور دیا تھا کہ اتفاق رائے سے جو تبدیلیاں ہوتی ہیں ان کو قبولک یا جائیگا ۔ وزیر دیہی ترقیات بریندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ابتداء ہی سے کہا ہے کہ اسے اچھی تجاویز کو قبول کرنے میں کوئی عار نہیں ہے چاہے یہ کسی بھی گوشے سے آئیں ۔ یہ سیاسی لیڈر کے ہوں یا سیاسی جماعتوں کی ہوں یا پھر کسانوں کی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت چاہتی ہے کہ اتفاق رائے سے جو تجاویز یا تبدیلیاں و ترامیم پیش کی جائیں انہیں قبول کیا جائے ۔ اسے حکومت کے موقف میں تبدیلی نہیں کہا جاسکتا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT