Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / اراضی بل کی آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں پیشکشی کا منصوبہ

اراضی بل کی آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں پیشکشی کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اپنے اٹل موقف میں نرمی پیدا کرنے کے بعد حصول اراضی بل کو غور، بحث و منظوری کے مقصد سے آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں پیش کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو رپورٹ کی پیشکشی کیلئے 11 اگست تک توسیع دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کرنے والی تھی۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور راجیو پرتاپ روڈی نے کہا کہ اراضی بل قانون سازی کیلئے مختلف مسودوں میں شامل ہے جنہیں حکومت آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں پیش اور منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 13 اگست کو ختم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT