Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اراضی بل کے اہم فقروں پر آج بحث

اراضی بل کے اہم فقروں پر آج بحث

نئی دہلی ۔ /9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اگرچہ اراضی بل پر اپوزیشن سے تعاون حاصل کررہی ہے ۔ اس دوران اس مسئلہ پر ایک پارلیمانی کمیٹی کا دوشنبہ کو اس بل کے تین اہم فقروں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ جن میں یہ فقرہ حاصل کردہ اراضی سے پانچ سال تک عدم استفادہ پر یہ اراضی اس کے سابق مالکین کو واپس کردی جائے ۔ اس پارلیمانی پیانل میں چھ کلیدی مسائل پر پہلے ہی اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے اور /10 اگست کو منعقد شدنی اجلاس میں دیگر تین موضوعات کو قطعیت دینا چاہتا ہے اور اس کے دوسرے ہی دن حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ حکومت نے اب اس کمیٹی کی چند سفارشات قبول کرلینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT