Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / اراضی مسئلہ کو حل کرنے کے نام دھوکہ، ایک شخص گرفتار

اراضی مسئلہ کو حل کرنے کے نام دھوکہ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) اراضی کے مسئلہ کو حل کرنے کے نام پر دھوکہ دینے والے شخص کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی ایس مسٹر کے این وجے کمار نے اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پرانے شہر کے علاقہ سے 40 سالہ خواجہ سرور علی ساکن مصری گنج کالاپتھر کو گرفتار کرلیا۔ اس شخص نے شکایت گذار دولت خاں ساکن نواب صاحب کنٹہ سے ان کی اراضی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مبینہ طور پر بھاری رقم ہڑپ لیا تھا۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہے اور سی سی ایس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواجہ سرور علی خود کو ایک بڑا اثرورسوخ والا شخص ظاہر اور سینئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں سے تعلقات ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور ریونیو اور پولیس میں کسی بھی قسم کے کام کو فوری و با آسانی انجام دینے کی بات کرتا تھا جس نے شکایت گذار سے مہیشورم میں موجودہ ان کی اراضی جوکہ 42 ایکڑ 28 گنٹہ بتائی گئی ہے، پاس بک، ٹائٹل بک، آن لائن کام انجام دینے کیلئے 75 لاکھ روپئے حاصل کئے اور رنگاریڈی کلکٹر آفس سے اعلیٰ سطح پر کام کرانے کا جھانسہ دیا تھا جو شکایت اور بعد تحقیقات کے پولیس کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT