Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضی پرناجائز قبضوں کیخلاف جنگ شروع کرنے محمد علی شبیر کی دھمکی

اراضی پرناجائز قبضوں کیخلاف جنگ شروع کرنے محمد علی شبیر کی دھمکی

حیدرآباد 6 ستمبر (این ایس ایس) کانگریس کے سینئر قائد اور ایم ایل سی محمد علی شبیر نے آج اعلان کیاکہ ان کی پارٹی ٹی آر ایس قائدین، زمین پر ناجائز قبضوں کے خلاف ایک جنگ شروع کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کا حصول اراضی پر ناجائز قبضے کرنے اور دوسروں پر حملے کرنے کیلئے نہیں ہے۔ پراگا ٹولس آفیسرس کوآپریٹیو سوسائٹی ممبرس میٹنگ میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے وزیر کمرشیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو کے بھائی شنکر یادو کی جانب سے بوئن پلی پراگا ہاؤزنگ سوسائٹی ممبرس پر مبینہ حملہ کی مذمت کی۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ شنکر یادو نے بوئن پلی پراگا ہاؤزنگ سوسائٹی کے ممبرس کو بتایا کہ ان کی زمین ستیم راما لنگا راجو کی ملکیت نہیں ہے۔ محمد علی شبیر نے کہاکہ کانگریس متاثرین کی پوری مدد کرے گی، اس وقت تک کہ ان کے ساتھ انصاف ہو۔

TOPPOPULARRECENT