Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اراضی کی تقسیم میں کریم نگر کو چھٹا مقام حاصل

اراضی کی تقسیم میں کریم نگر کو چھٹا مقام حاصل

کریم نگر ۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں 26جنوری کو ایس سی ایز کو 3ایکڑ اراضی کی تقسیم کی اسکیم کے تحت 500 ایکڑ اراضی تقسیم کیلئے تیار کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداران کو ہدایت کی ۔ جمعرات کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران ‘ آر ڈی اوز ‘ تحصیلداران کے ساتھ تین ایکڑ اراضی کی تقسیم اسکیم پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا ہکہ اراضی کی تقسیم کی اسکیم کی عمل آوری میں ریاست میں ضلع کو چھٹواں مقام حاصل ہے ۔ 26جنوری تک 500 ایکڑ اراضی کی تقسیم انجام دے کر ریاست میں ضلع کو تیسرے مقام پر لانے عہدیداران کو ہدایت کی ۔ اراضی خریدی اسکیم کی اہمیت کی نشاندہی کر کے اس کام میں تیزی پیدا کرنے حکم دیا ۔ کسی بھی قسم کے مسائل پیدا ہو ایسی اراضی خریدی کیلئے تجاویز ارسال کرنے آر ڈی اوز کو حکم دیا ۔ نشاندہی کی گئی اراضی کو محکمہ جیالوجی سے تنقیح رپورٹ حاصل کریں ۔ اراضی فروخت کرنے کیلئے آگے آنے والوں کی اراضی کی عاجلانہ طور پر سروے کر کے تجاویز ارسال کرنے تحصیلداران کو حکم دیا ۔ تحصیلداران کے پاس زیر التواء تجاویز ایک ہفتہ میں ارسال کرنے حکم دیا ۔ نئی اراضی کے اکٹھا کرنے کے طریقہ کے مطابق اراضی کی شرح طئے کر کے خریدی کرنے کی ہدایت کی ۔ محکمہ گراؤنڈ واٹر ( جیالوجی) کی جانب سے 10 ایکڑ کو ایک بلاک کے حساب سے گراؤنڈ واٹر رپورٹ دینے کی ہدایت کی ۔ ایک ہی جگہ پر 100 ایکڑ اراضی ہونے پر اس کیلئے بورویلس ڈال کر واٹر پمپ لگاکر بورس کے ذریعہ سمپ میں پانی اکٹھا کر کے مستحقین کو مساوی آبی تقسیم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ سمپ کو ایس سی کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کروائی جائے گی ۔ بورویلس کو محکمہ جیالوجی کے ذریعہ ڈالا جائے گا ۔ ضلع میں اب تک ایس سی لیز کو دی گئی اراضی میں کاشت نہ کرتے ہوئے اراضی کو فوری ڈواما کے ذریعہ اراضی کی ترقی کرنے ڈواما پی ۔ ڈی کو ہدایت کی ۔ اس طرح اسائنڈ اراضی کو بھی ترقی دینے مشورہ دیا ۔ اراضی کی تقسیم اسکیم کے استفادہ کنندگان کو مائیکرو ‘ ڈوپ سے کاشت کرنے ڈی ڈی ٹی ایس ایم آئی پی کو حکم دیا ۔ ضلع میں اب تک دی گئی اسائنڈ اراضی کو کاشت کریں ۔ اس پروگرام مںی جگتیال سب کلکٹر ششانک ‘ اسسٹنٹ کلکٹر گوتم ‘ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ‘ محکمہ سوشیل ویلفیر کے جے ڈی دانیا ‘ محکمہ زراعت کے جے ڈی چھترونائک محکمہ جیالوجی کے ڈی ڈی ہری کمار ‘ ڈواما پی ۔ ڈی گنیش ‘ آر ڈی اوز ‘ تحصیلداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT