Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اراضی کے جعلی دستاویزات بنانے والے تین دھوکہ باز گرفتار

اراضی کے جعلی دستاویزات بنانے والے تین دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد /9 نئی ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پولیس نے ذریعہ اراضی کے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے تین دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس آصف نگر غوث محی الدین نے بتایا کہ 49 سالہ محمد یوسف احمد ساکن کشن باغ اس کے دو  ساتھیوں محمد بابو اور شریف احمد کے ہمراہ نیرجا کالونی ٹولی چوکی گولکنڈہ میں واقع 204 مربع گز پر مشتمل ایک مکان کے فرضی دستاویزات تیار کئے اور اس مکان میں مقیم خاتون ٹیچر شریمتی شانتی کماری کو مکان تخلیہ کرنے کی دھمکی دی ۔

TOPPOPULARRECENT