Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اراضی کے جھگڑے میں ایک شخص کی خودکشی

اراضی کے جھگڑے میں ایک شخص کی خودکشی

افراد خاندان کا احتجاج ، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اسمبلی حلقہ کے منڈل سداشیونگر کا جدید منڈل رام ریڈی میں اوپل وائی موضع سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ پی راملو مشتبہ حالت میں خودکشی کرلینے سے حالات شدید کشیدگی اختیار کرگئے ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق پی راملو اور موضع کے راشن ڈیلر محمد حسین سے کچھ عرصہ سے زرعی اراضی معاملہ میں جھگڑے ہو رہے تھے ۔ ماضی میں محمد حسین ، پی راملو پر حملہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔ کل راملو رامائم پیٹ کو یونانی دوا لانے کیلئے گھر سے نکل کر موضع شیوار پر ایک درخت سے لٹکتے نعش کی شکل میں پایا گیا ۔ جس کے بعد متوفی کے افراد خاندان نے یہ قتل ہی ہے زرعی اراضی کے جھگڑے کرنے والے ہی قتل کرکے خودکشی کا نام دینے کا الزام لگایا ۔ ملزمین کو گرفتار کرنے تک نعش کو ہاتھ نہ لگانے کی ضد پر ارے رہنے پر مقام واردات پر حالات کشیدگی اختیار کرگئے ۔ جس پر کاماریڈی ڈی ایس پی شریمتی پرسنا رانی نے مقام واردات پہونچکر معائنہ کیا ۔ ڈاگ اسکواڈ ، کلوز ٹیم طلب کرکے تفصیلات حاصل کیں ۔ متوفی کے پاس سے خودکشی نوٹ دستیاب ہوا ۔ جس میں متوفی نے یہ تحریر کیا کہ محمد حسین کچھ عرصہ سے زرعی اراضی معاملہ میں غیر معمولی پریشان کر رہا ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر رہا ہوں ۔ اس کے بعد پولیس نے محمد حسین پر خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے الزام کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مسٹر ونئے کمار موجود تھے ۔ متوفی کو بیوی اور دو بچے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT