Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / اراضی کے فروخت میں دھوکہ دہی کی شکایت پر ایک شخص گرفتار

اراضی کے فروخت میں دھوکہ دہی کی شکایت پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔ /4 فروری ( سیاست نیوز ) دھوکہ دہی کے ذریعہ اراضی فروخت کرنے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی ایلداسانی ساکن دومل گوڑہ نے گگن پہاڑ ، راجندر نگر میں واقع 3 ہزار مربع گز کے اراضی پلاٹ کا مالک ظاہر کرتے ہوئے کئی ا فراد سے لاکھوں روپئے کے رقومات ہڑپ لئے تھے ۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر ٹی پرابھاکر راؤ نے بتایا کہ ایلداسانی نے دومل گوڑہ کے ساکن رنجیت سنگھ کو گگن پہاڑ کے سروے نمبر 71 کا مالک ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ بیس لاکھ میں معاہدہ کیا اور 66 لاکھ روپئے پیشگی کی رقم بھی حاصل کی ، تاہم دھوکہ باز رنجیت سنگھ کو اس پلاٹ کا رجسٹریشن کرنے سے قاصر رہا اور جس کے نتیجہ میں سی سی ایس پولیس سے رنجیت سنگھ نے شکایت درج کروائی اور اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاکھوں روپئے کی رقومات ہڑپ لینے کیلئے بعد ایلداسانی مغربی آفریقہ کو فرار ہوگیا تھا اور وہ وہاں پر ملازمت کرنے لگا ۔ سی سی ایس پولیس نے ایلداسانی کے خلاف لُک آؤٹ سرکولر جاری کیا تھا اور وہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دہلی پہونچتے ہی ایمیگریشن عہدیداروں نے اسے حراست میں لے لیا اور بعد ازاں سی سی ایس پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT