Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اراکین عیدگاہ کمیٹی کو تہنیت کی پیشکشی

اراکین عیدگاہ کمیٹی کو تہنیت کی پیشکشی

بیدر ۔13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء بیدر کی جانب سے دفتر جمعیت العلماء بیدر میں نئی کمیٹی اراکین عیدگاہ بیدر کیلئے ایک تہنیتی تریب منعقد کی گئی جس کا آغاز حافظ مظہر الدین مدنی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ حافظ عبدالحکیم نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ‘ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے تہنیت پیش کی اور کہا کہ اللہ پاک نے آپ کے کندھوں پر قوم و ملت کی خدمت کی عظیم ذمہ داری سونپی ہے ۔اخلاص و استحکام کے ساتھ خدمت کیجئے کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ عہدہ اللہ کی نعمت ہے اس پر شکر بجالانا چاہیئے ۔ گھمنڈ تکبر انسان کو تنزلی کی طرف لے جاتا ہے ۔ آپ تمام حضرات قوم کے خادم ہیں ۔ عاجزی و انکساری ہی عروج ترقی کا ضامن ہے ۔مولانا مونس کرمانی حسامی نے اپنے خطاب می کہا کہ اللہ کے گھر کی خدمت یہ بہت بڑا اعزاز ہے اس کو معمولی کام نہ سمجھے‘ اللہ پاک نے قرآن میں اللہ کے گھر کی خدمت کرنے والوں کی تعریف کی ہے اور رسول اللہﷺ نے بشارت سنائی ہے جناب عبدالقدیر صاحب شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریان بیدر کو نئی باڈی سے کافی توقعات وابستہ ہیں ۔ مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور جمعیت علماء کا تعارف اور اس کے بی لوث خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر اراکین عیدگاہ کمیٹی کے علاوہ تمام اخبارات کے صحافیوں کی خدمت میں بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ حافظ محمد مصباح الدین نے انتظامات کئے اور حافظ محمد عمر قریشی نے شکریہ ادا کیا ۔ مولانا محمد تصدق ندویکی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT