Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / اربعین کے موقع پر کربلا میں لاکھوں کا اجتماع

اربعین کے موقع پر کربلا میں لاکھوں کا اجتماع

کربلائے معلیٰ ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاکھوں شیعہ مسلمان آج یہاں سینہ کوبی کرتے ہوئے عراق کے مقدس شہر کربلا میں جمع ہوئے جہاں اربعین کو دنیا کے چند اعظم ترین مذہبی اجتماع سے تعبیرکیا جاتا ہے۔ نواسہ ٔ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ کا یہاں مزار واقع ہے جہاں اربعین کے موقع پر لاکھوںکی تعداد میں شیعہ مسلمان جمع ہوتے ہیں۔ سیاہ لباس میں ملبوس متعدد عقیدتمند کئی دنوں کی مسافت کے بعد یہاں پہنچے ہیں جس میں بصرہ شہر سے آنے والوں کی بھی کثیر تعداد ہے جو یہاں سے بذریعہ سڑک 500 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اس موقع پر عراق میں مزدوری کرنے والے ایک شخص محمد حسین جسیم نے بتایا کہ وہ 12 دنوں تک مسلسل پیدل چلتے ہوئے کربلا پہنچا ہے۔ اس نے کہاکہ راستے میں اس نے دیکھا کہ جگہ جگہ خیمے بنائے گئے تھے جہاں کربلا کی جانب پیدل جانے والوں کیلئے غذا اور مشروبات کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT