Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اربن ہاؤزنگ اسکیم، ونپرتی نظر انداز

اربن ہاؤزنگ اسکیم، ونپرتی نظر انداز

ونپرتی۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت اربن ہاؤزنگ اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کو 22,517 مکانات منظور کی ہے جس کے تحت محبوب نگر کیلئے 160 مکانات، نارائن پیٹ کیلئے 160، ناگرکرنول کیلئے 315مکانات منظور ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں ونپرتی و گدوال کا نام و نشان نہیں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت اپوزیشن جماعت کانگریس کی نمائندگی کرنے والے ایم ایل اے کے حلقہ میں مکانات کی منظوری نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس پارٹی ٹاؤن صدرشنکر پرساد نے کیا۔ مستقر ونپرتی کے پنچایت راج گیسٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے اشاروں پر مرکزی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ایم ایل اے کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس منظور نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے بعد دوسرا مقام میئر کہنے والے پلاننگ بورڈ چیرمین نرنجن ریڈی اس طرح ونپرتی کی ترقی میرا نصب العین کہتے ہوئے ٹی ڈی پی سے چیرمین کی حیثیت سے کامیاب ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے پی رمیش گوڑ ونپرتی کے ساتھ اتنی بڑی ناانصافی ہورہی ہے تو ان کی خاموشی اختیار کرنا قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی میں دیگر جماعتوں کے قائدین اور کونسلرس ٹی آر ایس میں شامل ہوتے وقت ونپرتی کی ترقی کہنے والے ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں کہہ کر اب خاموشی اختیار کرنا ناقابل برداشت ہے۔ وہ پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا ان کے ذاتی مفاد کلئے ہے صرف ونپرتی کی ترقی کا ڈھونگ کررہے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کونسلرس بھونیشوری، سرینواس گوڑ، کرشنا بابو، شام کمار، بابو میاں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT