Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹینا،یوراگوئے اورپیراگوئے ورلڈ کپ میزبانی کے خواہاں

ارجنٹینا،یوراگوئے اورپیراگوئے ورلڈ کپ میزبانی کے خواہاں

بیونس آئرس۔6 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) 2030 میں منعقد شدنی فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کی میزبانی کیلئے ارجنٹینا، یوراگوئے اور پیراگوئے نے مشترکہ طور پر بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔تینوں ممالک کے صدور نے بیونس آئرس میں مشترکہ طور پر بولی لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔2030 میں میگا ٹورنمنٹ کی تاریخ کے 100 سال مکمل ہوں گے کیونکہ افتتاحی ٹورنمنٹ 1930 میں یوراگوئے میں کھیلا گیا تھا۔رواں سال جون میں یوئیفا نے 2030 ء ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے پان برٹش یا انگلش بڈ کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا تھا۔پیراگوئے کے صدر ہوراکیو کارٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ بولی کی تیاری کے حوالے سے پہلا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک بھی میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں لیکن یوراگوئے مضبوط امیدوار ہو گا کیونکہ 2030ء میں میگا ٹورنامنٹ میں ایونٹ کی سو سالہ تقریبات منعقد ہوں گی اور پہلے ٹورنمنٹ کی میزبانی کا اعزاز بھی یوراگوئے کو حاصل ہوا تھا۔2018 میں ورلڈ کپ روس اور 2022 کا ورلڈ کپ قطر میں ہونا ہے جبکہ 2026 ورلڈ کیلئے مشترکہ طور پر میکسکو، امریکہ اور کینیڈا کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT