Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کوچ مستعفی

ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کوچ مستعفی

بیونس آئرس۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کے کوچ جیرارڈو مارٹینو نے ارجنٹینا فٹبال اسوسی ایشن کے مالی بحران اور اولمپکس کی تیاری نہ ہونے کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ارجنٹینا کی فٹبال اسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ اگست 2014 سے کوچ کے منصب کے فائز مارٹینو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے 2014 کے ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا اور انہیں 2015 اور 2016 کے کوپا امریکہ کپ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کیلئے دوسرا بڑا دھکا ہے جہاں اس سے قبل اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے سبکدوشی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ۔اولمپکس قریب کے سبب ارجنٹینا نے فوری طور پر نئے کوچ کا اعلان کرتے ہوئے جولیو اولارتی کوچا کو کوچ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔اس وقت ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم شدید بحران کی صورتحال سے دوچار ہے جہاں اولمپک اسکواڈ میں صرف نو کھلاڑی شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ارجنٹینا کی اولمپک کمیٹی کے صدر نے اولمپک میں فٹبال ٹیم نہ بھیجنے کا اشارہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT