Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / ارجنٹینا میں بس حادثہ، 19 ہلاک

ارجنٹینا میں بس حادثہ، 19 ہلاک

مینڈوجا، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا میں ایکن کاگوا کے نزدیک ہفتہ کو ایک بس کے پلٹ جانے سے اس میں سوار کم از کم 19 لوگوں کی موت اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔افسر نے بتایا کہ بیونس آئرس سے تقریبا 1000 کلومیٹر دور اینڈیز علاقے میں مینڈوجا صوبے سے چلی کی طرف جا رہی بس پلٹ گئی، بس میں 40 مسافر سوار تھے ۔مقامی میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، “16 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر کی اسپتال میں موت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT