Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / ارجنٹینا میں زلزلہ، وزیراعظم نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ

ارجنٹینا میں زلزلہ، وزیراعظم نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ

ویلنگٹن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی نے ارجنٹینا میں آئے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد اپنا دورہ ارجنٹینا منسوخ کردیا ہے۔ یاد رہیکہ شدت سے آئے اس زلزلے سے یوں تو کافی تباہی ہوئی ہے تاہم اب تک اس کی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔ باوجود اس کے وزیراعظم کو توقع ہیکہ وہ پیرو میں منعقد شدنی APEC چوٹی اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ ایک ٹریڈ مشن کے ساتھ جان کی منگل کو بیونس آئرس کے دورہ پر پہنچنے والے تھے تاہم اب انہوں نے یہ کہہ  اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہیکہ وہ نقصانات کے تخمینہ کا پتہ لگنے تک نیوزی لینڈ میں ہی رہنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک زلزلہ میں جانی اور مالی نقصانات کا مکمل طور پر احاطہ نہیں کیا گیا ہے لہٰذا ان کا فی الحال نیوزی لینڈ میں ہی رہنا بہتر ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے سرکاری حکام نے اس سلسلہ میں اپنے رجنٹینائی حکام سے معذرت طلب کی ہے۔ وزیراعظم جان کی نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال پر صدر ارجنٹینا ماریشیوماکری کو شخصی طور پر فون کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT