Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹینا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی ہلاک

ارجنٹینا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی ہلاک

بیونس آئرس۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کی ہلاکت نے دونوں ٹیموں کو افسردہ کر دیا۔ یہاںکھیلا گیا عام اور غیر معروف کلبوں کا میچ نوجوان فارورڈ کی ہلاکت سے عوامی توجہ حاصل کرلیا ۔ میچ کے دوران فٹبالر کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ چوبیس سالہ فیور کی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ٹکر موت کا سبب بنی۔کھیلتے ہوئے وہ اچانک زمین پر گرے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے‘ بعد ازاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔
لٹل اسٹار فٹبال کپ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی (ای میل) حیدرآباد گلوب فٹبال کلب کی جانب سے لٹل اسٹارس کپ انڈر 12 اور انڈر 14 فٹبال ٹورنمنٹ کا خورشید جاہ پلے گراؤنڈ پر 27 مئی کو آغاز کیاجارہا ہے ۔ تمام مقابلے صبح کے اوقات میں کھیلے جائیں گے۔ شرکت کی خواہشمند ٹیموں کے کھلاڑیوں کو برتھ سرٹیفکٹس پیش کرنا ہوگا تاکہ انڈر 14 اور انڈر 16 میں شمولیت کا فیصلہ کیا جاسکے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849810724 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT