Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’ارجن ایوارڈ یافتگان کا سلیکشن نہایت منصفانہ ‘‘

’’ارجن ایوارڈ یافتگان کا سلیکشن نہایت منصفانہ ‘‘

نئی دہلی ، 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ارجن ایوارڈز کی اِس سال فہرست میں شامل نہ کئے جانے پر کیو اسپورٹس (اسنوکر اینڈ بلیرڈز) کے اسٹارز کی ناراضگی کے پس منظر میں اسپورٹس سکریٹری اجیت شرن نے آج کہا کہ وہ اس باوقار اعزاز کیلئے ناموں کو منتخب کرنے میں ’’نہایت منصفانہ‘‘ اور ’’شفاف‘‘ رہے ہیں۔ ایشین بلیرڈز چمپئن سورو کوٹھاری اور ویمنس جوڑی ودیا پلے اور چترا مگیمائراج کی ارجن ایوارڈ کی نامزدگیاں حال میں مسترد کی گئیں، جس پر انھوں نے اپنے ناموں پر وزارت سے مکرر غور کرنے کی اپیل کی لیکن سکریٹری شرن کا موقف نہایت واضح ہے کہ منتخبہ ایوارڈز کے معاملے میں پورا انصاف کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT