Sunday , July 23 2017
Home / تفریح / ارجن کپور اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ

ارجن کپور اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ

2 اسٹیٹس فیم ڈائرکٹر ابھیشیک ورمن اب ایک پیریڈ ڈرامہ فلم کی اسکرپٹ رائیٹنگ میں مصروف ہیں جو ہند ۔ پاک علیحدگی کے ماحول پر مبنی ہے۔ اس فلم پر ابھیشیک ورمن پچھلے دو سال سے کام کررہے ہیں۔ دھرما پروڈکشن کے لئے لکھی جارہی اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں لیکن دو بھائیوں کی جذباتی کہانی پر مشتمل اس فلم کے لئے دو اہم کرداروں پر کافی دنوں سے غور کیا جارہا تھا، لیکن اب اطلاع ہے کہ ان دو کرداروں کے لئے ارجن کپور اور ورون دھون کو سائن کرلیا گیا ہے توقع ہے یہ فلم مارچ میں فلور پر چلی جائے گی۔
بھنسالی کو پدماوتی کیلئے
اب وی ایچ پی کا انتباہ
بالی ووڈ فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی اب اپنی توقعات سے بھرپور فلم ’’رانی پدماوتی‘‘ کے لئے تنازعات میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ جئے پور میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کرنی سینا کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد اب وی ایچ پی نے بھی بھنسالی کو انتباہ دیا ہے کہ وہ راجپوت گھرانے کو فلم میں غلط طریقہ پر پیش کرنے پر وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ واضح ہو کہ بھنسالی کی یہ فلم رانی پدماوتی آف چتور اور علاء الدین خلجی کے رومان کی کہانی ہے جسے بھنسالی کس انداز میں پیش کرنے جارہے ہیں یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہو گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT