Wednesday , August 23 2017
Home / تفریح / ارجن کپور کا اب اتھیا شیٹی سے افیر

ارجن کپور کا اب اتھیا شیٹی سے افیر

ارجن کپور کا نام کب اور کس کے ساتھ جڑ جائے اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ان دنوں کرینہ کپور کے ساتھ اپنی حالیہ ریلیز فلم کی اینڈ کا کو لے کر سرخیوں میں چھائے ارجن ایک بار پھر اپنے افیر کو لے کر خبروں میں ہے۔ اس بار ان کے سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کو ڈیٹ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ارجن اور اتھیا پنیت ملہوترا کی پارٹی میں ایک ساتھ پہنچے تھے لیکن میڈیا کے سامنے آنے سے انکار کردیا۔ ویسے اس پارٹی میں ارجن کی سابقہ گرل فرینڈ سوناکشی سنہا بھی تھیں مگر وہ ان دونوں کو نظرانداز کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ فلم تیور میں ساتھ کام کرنے کے دوران ارجن اور سوناکشی کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے کی خبریں سامنے آئی تھیں خیر ارجن نے اس پارٹی کی ایک تصویر اپنے انسٹر اگرام اکاؤنٹ پر بھی شیر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT