Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ارجیت پٹیل آر بی آئی کے 24 ویں گورنر

ارجیت پٹیل آر بی آئی کے 24 ویں گورنر

نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریزرو بنک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر ارجیت پٹیل کو آر بی آئی کا 24 واں گورنر مقرر کیا جائے گا ۔ وہ رگھورام راجن کے جانشین ہوں گے جو 4 ستمبر کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔ 52 سالہ ارجیت پٹیل 11 جنوری 2013 کو ڈپٹی گورنر آر بی آئی کی حیثیت سے عہدہ حاصل کیا تھا ۔ ڈپٹی گورنر کے طور پر پٹیل نے مالیاتی پالیسی رپورٹ کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کی قیادت کی تھی ۔انہوں نے گورنر رگھورام راجن کے ساتھ مل کر مالیاتی پالیسی پر عمیق جائزہ لیا تھا ۔ افراط زر پر قابو پانے کے لئے ان کی پیش کردہ تجاویز کی بھی زبردست ستائش کی گئی ہے۔ گورنر کی حیثیت سے وہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT