Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / اردغان کی تہران میں آمد، کرد ریاست کی مخالفت

اردغان کی تہران میں آمد، کرد ریاست کی مخالفت

تہران۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاکٹ کام) ایران کے سرکاری ٹیلی ویںن چینل نے خبر دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اس ملک کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران تہران اور انقرہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ عراق میں کردوں کی آزادی کے لیے کروائے گئے ریفرنڈم کا جواب کس طرح دیا جائے۔ اردغان آج تہران پہونچے اور مہرآباد ایرپورٹ پر وزیر صنعت و کانکنی محمد شریعت داری نے ان کا خیرمقدم کیا۔ صدر حسن روحانی نے سدآباد کامپلکس میں اپنے ترک ہم منصب کا باضابطہ استقبال کیا۔ ایران اور ترکی ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے عراق میں کردوں کی آزادی کے لیے کئے گئے ریفرنڈم کی مخالفت کی ہے۔ شمالی شام میں ترکی کے ہزاروں سپاہی پہلے سے تعینات ہیں اور اردغان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے قریب کسی کرد ریاست کے وجود کو قبول نہیں کریں گے۔ عراق میں آزادیٔ کرد ریفرنڈم پر رائے دہی سے قبل ایران کی فوج اور طاقتور پاسداران انقلاب گارڈس نے ایران کے شمال مغربی کرد علاقہ میں فوجی مشقوں کا اہتمام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT