Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / اردغان کے وفادار کا بحیثیت وزیراعظم تقرر

اردغان کے وفادار کا بحیثیت وزیراعظم تقرر

انقرہ ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیرٹرانسپورٹ بنالی یلدرم کو  برسراقتدار پارٹی کی جانب سے ملک کا نیا وزیراعظم آج مقرر کردیا گیا ۔ اس سے اقتدار پر صدر رجب طیب اردغان کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی ۔ یلدرم طویل مدت سے اردغان کے حلیف اور وفادار کارکن ہیں ۔ وہ واحد امیدوار ہیں جو غیرمعمولی کانگریس برائے برسراقتدار جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے قریب تھے ۔ آج اُن کا بحیثیت پارٹی صدر نشین انتخاب کا مطلب یہ ہے کہ انہیں جلد ہی وزیراعظم بھی مقرر کردیا جائے گا ۔ عہدہ پر فائز ہونے کے بعد مبصرین کے بموجب ان کی اہم ذمہ داری دستور میں انقلابی تبدیلیاں لانا اور ترکی میں پارلیمانی سطح پر انقلابی تبدیلی لاتے ہوئے صدارتی نظام قائم کرنا ہے جس سے اردغان کے ہاتھوں میں مزید اقتدار آجائے گا ۔ 60سالہ یلدرم احمد داؤد اوگلو کے جانشین ہوں گے جنہوں نے اردغان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT