Wednesday , August 16 2017
Home / عرب دنیا / اردنی خفیہ ادارے پر ہلاکت خیز حملہ، 5افسر جاں بحق

اردنی خفیہ ادارے پر ہلاکت خیز حملہ، 5افسر جاں بحق

عمان۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اردن کے ایک خفیہ ادارے کے تین سینئر افسروں سمیت پانچ افراد پیر کے روز دارلحکومت عمان کے مضافاتی علاقے البقعہ کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں قائم ایک سکیورٹی دفتر پر حملے میں ہلاک جبکہ دوسرے دو ملازم زخمی ہو گئے۔اردن کے سرکاری ٹی وی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے وسیع رقبے پر پھیلے سکیورٹی دفتر پر کیا گیا۔ ترجمان نے حملے کو’دہشت گرد کارروائی ‘قرار دیتے ہوئے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

TOPPOPULARRECENT