Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / اردنی فرمانروا کی خادم الحرمین شریفین سے ملاقات

اردنی فرمانروا کی خادم الحرمین شریفین سے ملاقات

طبخہ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے مراکش کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات کے لیے آئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی سلامتی، خطے میں جاری بحران اور ان کے حل کے طریقہ کار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے طنجہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی رہائش گاہ پر چہارشنبہ کو ان سے ملاقات کی۔ دیر تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، مشیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، شہزادہ ترکی بن سلیمان، شہزادہ راکان بن سلیمان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبام، مراکش میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ اور شاہی دیوان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عقلاء بن علی عقلاء بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT