Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / اردن میں عیسائی مصنف کے قاتل اسلام پسند شخص کو سزائے موت

اردن میں عیسائی مصنف کے قاتل اسلام پسند شخص کو سزائے موت

عمان 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اردن کی ایک عدالت نے ستمبر کے دوران عمان کی عدالت کے باہر ایک عیسائی مصنف کو ہلاک کرنے والے اسلام پسند ملزم کو جرم ثابت ہونے کے بعد آج سزائے موت دی۔ عیسائی مصنف ناہہ حطار نے اسلام پسندوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے سوشیل میڈیا پر ایک کارٹون پوسٹ کیا تھا جس کے خلاف اہانت اسلام کا ایک مقدمہ چلایا جارہا تھا اور سماعت کیلئے آمد کے موقع پر عدالت کے احاطہ میں ایک کمپیوٹر انجینئر ریاض اسمٰعیل نے اس کو تین گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ 49 سالہ ریاض پر دانستہ و منصوبہ بند قتل، دہشت گردی اور غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT