Friday , April 28 2017
Home / عرب دنیا / اردن نے ایرانی سفیر کو طلب کیا

اردن نے ایرانی سفیر کو طلب کیا

عمان ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اردن جاریہ ہفتہ کے آخر میں عمان میں متعینہ ایرانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے انہیں اپنی اس ناپسندیدگی کا اظہار کیا جہاں ایرانی سفارتکار نے ایک امریکی اخبار میں شاہ عبداللہ کے ذریعہ دیئے گئے بیان کو ’’احمقانہ اورلاپرواہی سے پُر‘‘ قرار دیا تھا۔ یاد رہیکہ شاہ عبداللہ نے واشنگٹن پوسٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران خطہ اسٹریٹیجک مسائل کا ذمہ دار ہے۔ یہ انٹرویو جمعرات کے روز شائع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران، عراق، شام اور حزب اللہ ؍ لبنان کے درمیان ایک جغرافیائی ربط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا ایران کی ریولیوشنری گارڈ ٹروپس اردن کی سرحد کے اندرون 70 کیلو میٹر حدود میں ہیں اور غیرمتعلقہ لوگ اگر سرحد کی جانب بڑھیں گے تو یہ بات ناقابل قبول ہوگی اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT