Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو آرٹس ایوننگ کالج میں انٹر میڈیٹ و ڈگری میں داخلے

اردو آرٹس ایوننگ کالج میں انٹر میڈیٹ و ڈگری میں داخلے

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : پرنسپال اردو آرٹس ایوننگ کالج حمایت نگر کی اطلاع کے بموجب اور عثمانیہ یونیورسٹی کی ہدایت کے مطابق تیسرے اور آخری مرحلے میں ڈگری کورسیس میں داخلوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروانے کی قطعی آخری تاریخ 30 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ ایسے طلباء وطالبات جنہوں نے پہلے اور دوسرے مرحلے میں آن لائن رجسٹریشن نہیں کروایا ہے وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ خصوصاً دن کے اوقات میں مصروف رہنے والے طلبہ بی کام ( جنرل ) ، بی اے ( معاشیات ) اور بی اے ( تاریخ ) میں داخلے کے لیے جلد سے جلد اڈمیشن کمیٹی کالج ہذا سے شام 4 تا 9 بجے شب رجوع ہوسکتے ہیں یا فون نمبرات 9290797307 ۔ 23227330 پر ربط کریں نیز انٹر میڈیٹ سال اول ( ہسٹری ) اور ( سی ای سی ) گروپ میں داخلوں کے لیے بھی ربط کریں ۔پرنسپل نے بتایا کہ ایسے امیدوار جو کہ دن کے اوقات میں ملازمت سے جڑے ہوئے ہوں وہ شام کے اوقات میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT