Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو آرٹس کالج ، حمایت نگر ، اردو میڈیم میں بی اے اور بی کام میں داخلے

اردو آرٹس کالج ، حمایت نگر ، اردو میڈیم میں بی اے اور بی کام میں داخلے

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : صد سالہ قدیم عثمانیہ یونیورسٹی سے 1962 سے ملحقہ قدیم ترین کالج جس کا قیام پروفیسر حبیب الرحمن کے عطیہ کردہ وسیع و عریض کیمپس گلشن حبیب میں عمل میں آیا ہے تب سے اب تک اردو آرٹس ایوننگ کالج سے ان گنت طلباء نے تعلیمی فراغت حاصل کی اور اپنے کیرئیر کے سنہرے مستقبل سے مستفیض رہے ہیں ۔ اردو میڈیم میں اس کالج میں انٹر میڈیٹ جو بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے مسلمہ و منظورہ ہے ۔ جس میں ایچ ای سی او سی ای سی گروپس فراہم ہیں ۔ اسی طرح عثمانیہ یونیورسٹی کے دو انڈر گریجویٹ پروگرامس بی اے اور بی کام میں داخلے عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اس سال بھی آن لائن شروع ہوچکے ہیں ۔ بی اے میں ہسٹری پولٹیکل سائنس ، اور ماڈرن لینگویج کے علاوہ اکنامکس اور پبلک ایڈمنسٹریشن مضامین میں حصول علم کی سہولت ہے ۔ اس کے علاوہ بی کام بھی اس کالج میں تعلیم کی سہولت ہے ۔ پرنسپل ڈاکٹر عتیق اقبال کے بموجب اس تعلیمی سال سے اردو آرٹس کالج دن کے اوقات صبح 9 تا 3 بجے دن کام کرے گا ۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر اردو آرٹس کالج میں داخلے کے لیے آن لائن فارم بھرتی کرسکتے ہیں ۔ داخلوں کا عمل شروع ہوچکا ہے اور رجسٹریشن اور ویب آپشنس دینے کی آخری تاریخ 4 جون مقرر ہے ۔ اس کے لیے داخلوں کی ویب سائٹ dost.cgg.gov.in ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23227330 یا 9290797307 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT