Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو آنگن واڑی مدارس قائم کرنے کا مطالبہ

اردو آنگن واڑی مدارس قائم کرنے کا مطالبہ

اوٹکور ۔11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے اردو بولنے والے علاقوں میں اردو آنگن واڑی اور اردو بال واڑی اسکول قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ تلنگانہ کو اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا) کی جانب سے تلنگانہ کی مسلم اقلیت کیلئے بنائی گئی اختراعی اسکیمات شادی مبارک اسکیم ‘ بینک کے قرضہ جات ‘ بیرونی ممالک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالرشپ ‘ ذاتی آٹو کے مالک اسکیم ‘ پری میٹرک اسکالرشپ ‘ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور اس پر عمل آوری کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو آبادی والے علاقوں میں آنگن واڑی اور اردو بال واڑی مراکز قائم کئے جائیں ۔ ریاست تلنگانہ میں ایک بھی اردو آنگن واڑی اور اردو بال واڑی مراکز موجود نہیں ہے ۔ محمد نعیم صدر سوٹا کی جانب سے یہ مکتوب وزیر اعلیٰ کو لکھا گیا ہے ۔ مقامی سوٹا قائدین رؤف حسام الدین ‘ خلیل احمد رنگریز ‘ محمد دستگیر نے کہا کہ اردو کے آنگن واڑی ااور بال واڑی مراکز قائم نہ ہونے سے پانچ سال کے عمر کے طلبہ اردو مدارس میں کم تعداد میں داخلہ حاصل کررہے ہیں ۔ اردو مدارس میں طلبہ کی تعداد میں کمی کی ایک وجہ اردو کے آنگن واڑی کا نہ ہونا بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT