Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس شروع کرنے کا مطالبہ

اردو اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس شروع کرنے کا مطالبہ

نارائن کھیڑ۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA ضلع سنگاریڈی کے ممبر اڈوائزری کونسل جناب محمد معین الدین، میڈیا سکریٹری جناب سید اظہر الدین، سید حسام الدین قادری، محمد عبدالقدیر نے کل گورنمنٹ ہائی اسکول نارائن کھیڑ میں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو اسکولس میں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز کریں۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ کے تلگو اور انگریزی میڈیم کے طلبہ اس سے استفادہ کررہے ہیں۔ جبکہ اردو طلبہ اس سے محروم ہیں۔ ڈیجیٹل کلاسیس کی شروعات تعلیم کے فروغ کیلئے فعال نیک ہے جس سے سرکاری اسکولس کے طلباء کے تعلیمی معیار میں اضافہ ہوگا اور طلبہ جدید تیکنک سے واقف ہوں گے تو یقیناً مستقبل درخشاں ہوسکے گا۔ اردو زبان ایک بہترین زبان ہے جس کو ریاست تلنگانہ میں دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل ہے لیکن بنیادی سطح پر ہی اس کو پروان چڑھانے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ آئیٹا کے قائدین اس ضمن میں جلد سے جلد عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اردو طلبہ اس سے محروم نہ رہیں اور اس مسابقتی دور سے ہم آہنگ ہوسکے۔ ریاست تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی اور ایک ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم جناب کڈیم سری ہری سے مطالبہ ہے کہ وہ اس ضمن میں دلچسپی لیں اور انصاف و مساوات کے ساتھ اردو طلبہ کی بہترین طور پر تربیت کا موقع فراہم کریں۔

TOPPOPULARRECENT