Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اسکول بھینسہ میں وداعی تقریب کا انعقاد

اردو اسکول بھینسہ میں وداعی تقریب کا انعقاد

بھینسہ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے اقراء اردو ہائی اسکول میں جماعت دہم کے طلباء و طالبات کیلئے وداعی تقریب زیر صدارت صدر مدرس الحاج شیخ میراں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھینسہ گورنمنٹ جونئیر کالج پرنسپال ڈاکٹر محمد عبدالخالق اور اعجاز احمد خان نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں جونئیر کالج پرنسپال ڈاکٹر محمد عبدالخالق نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسابقی دور میں خود کو آگے لانے کیلئے طلباء و طالبات محنت و جستجو کے ساتھ تعلیم سے آراستہ ہوکر اپنے والدین اور مدرسہ کا نام روشن کریں ۔ اعجاز احمد خان اور صدر جلسہ صدر مدرس شیخ میراں نے بھی طلباء و طالبات سے مخاطب ہوکر کہا کہ آنے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے سخت محنت کرتے ہوئے اعلی نشانات حاصل کئے ۔ اس تقریب کا آغاز جماعت نہم کی طالبہ ملیخہ ناز نے تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ دیگر طلباء و طالبات نے بھی اس تقریب میں ترانے پیش کئے ۔ کارروائی جماعت نہم کے طالب علم محمد رضوان نے انجام دی ۔ سید عاطف ، محمد سلیم ، سید بشیر اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جماعت نہم کی طالبہ اُم زینب کے اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT