Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اسکول بھینسہ کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

اردو اسکول بھینسہ کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

انتظامی کمیٹی کے وفد کی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے نمائندگی
بھینسہ۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد پرائمری اسکول اردو اویسی نگر بھینسہ کے اسکول مینجمنٹ کمیٹی چیرمین شیخ وزیر ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایجوکیشنل سوسائٹی کے جنرل سکریٹری محمد رافع اور ارکین کی جانب سے آج رکن اسمبلی مدھول جی وٹھل ریڈی ایڈوکیٹ کے مکان دیسگاؤں میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت کے ذریعہ مدرسہ ہذا کے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے جنگی خطوط پر جلد از جلد حل کرنے کی خواہش ظاہر کی جس میں اسکول باؤنڈری وال، باورچی خانہ اور بیت الخلاء کے علاوہ دیگر مرمت شامل ہیں ، جس پر حلقہ اسمبلی مدھول جی وٹھل ریڈی نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد مسائل کی کامیاب یکسوئی کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جو مدرسہ ہذا میں بورویل کی کندیدگی عمل میں لائی گئی تھی اس کیلئے موٹر پمپ و دیگر ضروری سامان کے ذریعہ بورویل کو کارکرد کردیا جائے گا۔ دیگر مسائل کی بھی جلد از جلد یکسوئی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد وہ اسکول کا دورہ کریں گے۔ اویسی نگر اسکول کو ایک مثالی مدرسہ بنانے میں ان کا ہر ممکنہ تعاون رہے گا جس پر SMC ذمہ داران اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے اولیائے طلباء یوتھ گروپ، سماجی کارکن کے ساتھ ساتھ ایس ایم سی ممبرس شیخ اکبر، شیخ حسن کے علاوہ محمد منیر الدین، رسول قریشی، سید پاشاہ، عبدالجبار، محمد نثار، سید افسر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT