Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اسکول کے طلبہ میں سائیکلوں کی تقسیم

اردو اسکول کے طلبہ میں سائیکلوں کی تقسیم

بیدر۔22؍جولائی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ۔سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول ملکہ پور کے میر معلم کی پریس نوٹ کے بموجب مدرسہ ہذا میں جماعتِ ہشتم میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں حکومت کی جانب سے دی گئی سائیکلوں کی تقسیم کا پروگرام عمل میں آیا۔اس پروگرام میںSDMCصدر ‘اراکین اور اولیائے طلباء و سرپرستوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔میر معلم جناب عبدالمجید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات و مراعات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اندر تعلیمی قابلیت پیدا کریں۔ اور مدرسہ پابندی سے آئیں ۔والدین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو پابندی سے مدرسہ روانہ کریں۔محترمہ نورجہاں معلمہ نے تمام شرکائے پروگرام کا استقبال کیا اور محترمہ افسر النساء معلمہ نے تمام سے اِظہار تشکر کیا ۔شاہین اکبری‘ساجدہ ماہین‘ اور شکنتلا معلمات نے انتظامات میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT