Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس میں داخلہ انٹرنس، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری کا اعلان

اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس میں داخلہ انٹرنس، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری کا اعلان

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (پریس نوٹ) آندھراپردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام ریاست آندھراپردیش میں قائم (36) کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس میں ڈپلومہ ان اڈوانس کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر برائے سال 2017-18ء کے نئے بیاچس میں داخلوں کیلئے جناب شیخ محمد نعمان صدرنشین آندھراپردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی سرپرستی میں انٹرنس ٹسٹ 24 ستمبر 2017ء کو صبح 10 تا 11 بجے منعقد کئے جارہے ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری آندھراپردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ ان امتحانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام چلائے جانے والے 36 سنٹرس جہاں 2016-17ء کے کمپیوٹر کورسیس کا اختتام عمل میں آیا، ان سنٹرس میں سال 2017-18ء کے نئے بیاچس میں داخلوں کیلئے 24 ستمبر 2017ء کو صبح 10 تا 11 بجے منعقد کئے جارہے ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍سکریٹری نے بتایا کہ 24 ستمبر کو ریاست آندھراپردیش کے جن 36 کمپیوٹر سنٹرس پر انٹرنس ٹسٹ منعقد کئے جارہے ہیں ان میں کرنول، نندیال اور آتماکور (ضلع کرنول)، کڑپہ، پلی ویندلہ، رائے چوٹی اور میدوکور (ضلع کڑپہ)، اننت پور، تاڈے پتری اور کدری (ضلع اننت پور)، چتور، مدن پلی، کلکری اور وائل پاڈو (ضلع چتور)، نیلور، اودے گری اور راپور (ضلع نیلور)، گنٹور، گنٹور 2، نرساراؤ پیٹ، تنالی، چلکلوری پیٹ، پڈوگورالہ اور منگل گیری (ضلع گنٹور)، وجئے واڑہ اور جگیا پیٹ (ضلع کرشنا)، چیرالہ، گدالور، پرچور اور اونگول (ضلع پرکاشم)، کاکناڈا اور راجمندری (ضلع مشرقی گوداوری)، نڈدول اور ایلورو (ضلع مغربی گوداوری)، وشاکھاپٹنم اور اسلام پیٹ (ضلع وشاکھاپٹنم) شامل ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایاکہ ان 36 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج اندرون 10 یوم جاری کردیئے جائیں گے اور ان تمام سنٹرس پر اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں سال 2017-18ء کے نئے بیاچس میں تربیت کا آغاز کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT