Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو اکیڈیمی کی تقسیم کا عمل مکمل حکومت اے پی کا جی او جاری

اردو اکیڈیمی کی تقسیم کا عمل مکمل حکومت اے پی کا جی او جاری

حیدرآباد۔ 22 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاستی اردو اکیڈیمی تشکیل دی ہے ۔ اس طرح اردو اکیڈیمی کی دونوں ریاستوں میں تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان مختلف اقلیتی اداروں کی تقسیم کا عمل جاری ہے، ان میں اردو اکیڈیمی کی تقسیم ابھی باقی تھی۔ آندھراپردیش حکومت نے آج ریاستی اردو ا کیڈیمی تشکیل دیتے ہوئے تقسیم کے عمل کو مکمل کردیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر وجئے کمار کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 27 کے مطابق جی اے ڈی نے تشکیل کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے تھے۔ پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود بااعتبار عہدہ اردو اکیڈیمی کے صدرنشین ہوں گے جبکہ 4 ڈائرکٹرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ جوائنٹ سکریٹری یا ڈپٹی سکریٹری محکمہ فینانس کے علاوہ جوائنٹ سکریٹری یا ڈپٹی سکریٹری اقلیتی بہبود اور کمشنر اقلیتی بہبود آندھراپردیش بحیثیت ڈائرکٹر ہوں گے۔ ڈائرکٹر و سکریٹری آندھراپردیش اردو اکیڈیمی کو ڈائرکٹر کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT