Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو بلا رہی ہے …دو روزہ نمائش اردو دفتر سیاست میں مقرر

اردو بلا رہی ہے …دو روزہ نمائش اردو دفتر سیاست میں مقرر

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے باہمی اشتراک سے سنٹرل پبلک ہائی اسکول خلوت نے دو روزہ نمائش بعنوان ’’اردو ہے جس کا نام‘‘ 23  اور 24 نومبر کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا ہے۔ اردو بلا رہی ہے جس کو ہم بھول چکے انہیں یاد دلارہی ہے، کے موضوعات کے تحت اسکولی طلباء و طالبات تمثیلی ملبوسات میں مرزا غالب، اقبال، میر، امیر خسرو، عبدالحق کے رول میں موجود رہیں گے اور طالبات اس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں افتتاح 23 نومبر کو صبح 10 بجے ہوگا اور ڈاکٹر ایس اے شکور سکریٹری ؍ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی مہمان خصوصی ہوں گے۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، مانو، اور عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسرس مہمانان ہوں گے۔ ظفراللہ فہیم حمیدہ بیگم نے شرکت کی اپیل کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT