Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کی عید ملاپ تقریب

اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کی عید ملاپ تقریب

 

حیدرآباد۔ /12 جولائی (پریس نوٹ) اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کی جانب سے آج پریس کلب بشیر باغ میں عید ملاپ و تہنیت تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کی صدارت سید عثمان رشید صدر اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن نے کی ۔ اس تقریب میں جناب فاروق حسین ایم ایل سی تلنگانہ حکومت ، جناب شجاعت علی آئی آئی ایس سابق ریجنل نیوز یونٹ دوردرشن ، جناب احمد علی سابق کیوریٹر سالار جنگ میوزيم ، جناب جسٹس ای اسمعیل سابقہ رکن ہیومن رائٹس ، جناب خلیق الرحمن سینئر قائد کانگریس ، جناب کاظم علی خاں صدر ساؤتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن ، جناب عابد صدیقی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جناب فاروق حسین نے اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کی جانب سے عید ملاپ تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تلنگانہ حکومت ہمیشہ اردو اخبارات کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کام کرتی آرہی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ اردو کے چھوٹے اخبارات کے ایک وفد کو چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے ملاقات کروائیں گے تاکہ چیف منسٹر کو مسائل سے واقف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے افطار پارٹی کا آغاز سدی پیٹ سے کے سی آر نے کیا تھا جس میں 36 لوگوں نے شرکت کی تھی ۔ جس میں عابد علی خان بانی روزنامہ سیاست نے شرکت کی تھی ۔ بعد ازاں عابد علی خان نے اس وقت کے چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کو افطار کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ این ٹی آر نے پہلی بار جوبلی ہال میں افطار کا اہتمام کیا تھا ۔ جناب شجاعت علی نے کہا کہ ملک میں جو حالات پیش آرہے ہیں ہم کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ظلم کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے جس طرح خون خرابہ کررہے ہیں ہم کو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہئیے ۔ جناب احمد علی نے بھی عید ملاپ تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب خلیق الرحمن نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا صرف سرکاری نیوز بتارہی ہے جو ایک خطرہ ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات پر پرنٹ میڈیا صحیح حالات سے واقف کروارہی ہے ۔ سرپرست اپنے بچوں کو انگلش کے ساتھ ساتھ اردو تعلیم بھی دلوانا چاہئیے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے سی آر اقلیتوں کیلئے کئی اسکیمات شروع کئے ہیں اور اقلیتوں کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں ۔ جناب عابد صدیقی نے کہا کہ عید منانا بڑی خوشگوار رسم ہے ۔ خوشیوں میں اضافہ کیلئے عید ملاپ تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔ عالم مہدی نے چھوٹے اردو اخبارات کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر جناب شفیق اطہر نے کہا کہ اردو اخبارات کے مدیران جس طرح مسائل کا سامنا کررہے ہیں وہ سابق میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار پندرہ روزہ اخبارات کو اشتہارات بند کردیئے گئے اس جانب فوری توجہ کرتے ہوئے ان اخبارات کو اشتہارات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مولانا حمید رحمانی ، عابد فاروقی ، ظفر اقبال ، احمد صدیقی ، مکیش و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کا آعاز الحاج محمد عبدالرزاق کی قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ میر فراست علی باقری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT