Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو جرنلسٹ فورم کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل

اردو جرنلسٹ فورم کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل

سداشیوا پیٹ ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداشیوا پیٹ تعلقہ پریس کلب کے صدر محمد حاجی نے اردو جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام 20 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے سنگاریڈی کے ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ شدنی اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس اجلاس میں ضلع میدک کے اردو پرنٹ اور الکٹرانک صحافیوں اور فوٹو و ویڈیو جرنلسٹوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کی صدارت جناب عبدالقادر فیصل کریں گے اور مہمان خصوصی ایس سرینواس اے ڈی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع میدک اور سید احمد علی انچارج مائناریٹی ویلفیر آفیسر ضلع میدک شرکت کریں گے ۔ محمد حاجی نے بتایا کہ اردو جرنلسٹ فورم پچھلے کئی سالوں سے اپنی کارکردگی انجام دے رہا ہے اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشش کررہی ہے اور ضلع میدک میں اردو کی بقاء کیلئے کئی پروگرام انجام دیئے جارہے ہیں۔ محمد حاجی نے تمام اردو صحافیوں سے اس اجلاس میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی اس موقع پر عبدالرشید نمائندہ اعتماد ، محمد ذاکر ، رفاع التمش اور عبدمغنی ، اشفاق حسین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT