Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / اردو خطاطی کلاسیس کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں افتتاح

اردو خطاطی کلاسیس کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں افتتاح

ادارہ سیاست میں اہتمام ، جناب نعیم صابری کی خدمات ، نوجوانوں کی دلچسپی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : گرمائی تعطیلات میں اردو خطاطی کلاسیس ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر آغاز کیا گیا ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے اس کا رسمی افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اردو رسم الخط اور اس کی خوبصورتی ، خوشنویس اور خطاطی میں ہے اور خطاطی کے ماہر استاد نعیم صابری اس فن کو نئی نسل میں منتقل کررہے ہیں اور نئی نسل اور خطاطی سیکھنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے بچوں سے لے کر معمر حضرات تک اس سے استفادہ کررہے ہیں ۔ یہ کلاسیس صبح 11 تا ایک بجے دن دفتر سیاست میں ہورہی ہیں ۔ جناب نعیم صابری کے فرزند فہیم صابری ان کے معاون ہیں اور لڑکے / مرد حضرات کے علاوہ لڑکیاں اور خواتین بھی اردو خطاطی سیکھنے میں دلچسپی لیتے ہوئے داخلہ حاصل کررہی ہیں ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست کی زیر نگرانی ہر سال کی طرح اس سال بھی اردو خطاطی کی خصوصی کلاسیس کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔ احاطہ سیاست میں اردو خطاطی میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT