Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو دانی ، زبان دانی ، اردو انشاء کے امتحانات

اردو دانی ، زبان دانی ، اردو انشاء کے امتحانات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) :  عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( روزنامہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآبا دکے اشتراک سے اردو دانی ، زبان دانی ، اردو انشاء کے امتحانات جنوری 2017 کے آخری اتوار کو منعقد ہوں گے ۔ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ انگلش میڈیم اسکول کے ذمہ دار حضرات اردو سیکھانے کے لیے ربط فرماکر کتابیں مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ کتابیں کسی دوکان پر نہیں ملتی صرف دفتر سیاست کے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ یا ٹرسٹ کے قائم کردہ سنٹرز سے مل سکتی ہیں ۔ نئے سنٹر قائم کرنے یا اسکولوں میں ایک گھنٹہ مفت تعلیم دینے والے ٹیچر و اساتذہ کرام توجہ دیں تو اردو کی ترقی میں تعاون ہوگا ۔ مادری زبان سکھانے کے لیے کسی قسم کا کوئی معاوضہ ٹرسٹ کی جانب سے نہیں دیا جائے گا ۔ صرف قوم کی خدمت کے پیش نظر یہ تعلیم دینا ہوگا ۔ امتحان اور اسناد کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ دینی تعلیم دینے والے مدارس بھی اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی تعلیم سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے جناب محمد حبیب الرحمن سے سیل 9553556260 ۔ 040-24744180 ext-225 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT