Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات

اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات

مراکز سے ہال ٹکٹس حاصل کرنے امیدواروں کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن کے بموجب دونوں شہروں اور اضلاع کے علاوہ دیگر پڑوسی ریاستوں کے تمام 183 سنٹرز پر جو عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے اشتراک سے منعقد ہوتے ہیں ۔ ابتدائی اردو کے تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے تحریری امتحانات 24 جنوری اتوار کو صبح 10 تا ایک بجے دن تمام مراکز پر ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ پڑوسی ریاستوں چھتیس گڑھ ، بنگلور ، میسور ، گلبرگہ ، بیدر ، کرناٹک ، چٹگوپہ ، بلاسپور ، رائے پور کو ہال ٹکٹس روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ اضلاع عثمانیہ اردو اسٹڈی سرکل نرسا راؤ پیٹ ، مسجد رحمانیہ نلگنڈہ ، ضیاء الاسلام ایجوکیشنل سوسائٹی محبوب نگر ، افروز ماڈل اسکول مچھلی پٹنم ، بزم خواتین ظہیر آباد ، الحمداللہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر ، مدرسہ نور العلوم کوہیر ، مدرسہ مدینتہ العلوم جڑچرلہ ، حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل ، اقراء ایجوکیشنل سنٹر ویلپاڑ مدرسہ عربیہ محمودیہ کریم نگر و دیگر سنٹروں پر ہال ٹکٹس روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام مراکز کے طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے اپنے مراکز سے ہال ٹکٹس حاصل کرلیں ۔ کسی بھی طالب علم کو بغیر ہال ٹکٹ کے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جن طلبہ نے کسی وجہ سے فارم داخل نہ کیا ہو تو وہ سنٹر پر درخواست دے کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ دیگر تمام مراکز کے ذمہ دار اصحاب جلد از جلد دفتر سے ہال ٹکٹ حاصل کرلیں ۔ فون نمبر 9553556260 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT