Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اردو دانی ، زبان دانی و انشاء کی مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی

اردو دانی ، زبان دانی و انشاء کی مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خاں قادری ( بانی و ناظم ) کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی مفت تعلیم اور بلا معاوضہ کتابیں دی جارہی ہیں ۔ جن کے امتحانات 24 جنوری 2016 کو مقرر ہیں ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوں گی ۔ امتحانات کی کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ طلباء وطالبات جن کو اردو لکھنے پڑھنے نہیں آتا اور پردہ دار طالبات و خواتین گھروں پر کتابیں لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ اور ایسے ادارے جو اردو سکھا کر ہمارے مرکز سے شریک امتحان کرنا چاہتے ہوں وہ بھی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ روزانہ 4-30 تا 8 بجے شام ، قاری محمد دستگیر خاں قادری ناظم مدرسہ سے ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کریں ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ۔ ایسے طلبہ اردو سیکھ سکتے ہیں جو اردو سے واقف نہیں ۔ فون 9292526139 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT